فیصل آباد : (دنیا نیوز) پاکستان یوگا ڈے کی مناسبت سے فیصل آباد اقبال سٹیڈیم میں نیشنل یوگا فیڈریشن پاکستان کی جانب سے یوگا ڈے منایا گیا ، تقریبات میں معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل بھی شریک ہوئے۔
نیشنل یوگا ڈے کے موقع پر اقبال سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں پاکستان بھر سے معروف یوگی شریک ہوئے، خیبر پختونخوا ، سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والے شرکا نے سندھی گانوں پر رقص کیا۔
یوگیوں کا کہنا تھا کہ یوگا کو فروغ دے کر کئی بیماریوں خصوصا ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر پر قابو پایا جاسکتا ہے، یوگا کرنے والے افراد ، عام افراد سے کم دوائیں استعمال کرتے ہیں۔
معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے جسمانی و ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کھیلوں اور ورزش جیسی سرگرمیوں پر زور دیا ہے۔ سندھ سے آئے مہمانوں نے اظہار محبت اور سندھی ثقافت کی ترویج کے لئے یوگا ڈے کے شرکا کو اجرک کے تحائف پیش کئے۔