بلاول کی فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن سے نااہلی پر پی پی ٹیم کو مبارک باد

Published On 09 February,2022 03:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن سے نااہلی پر پی پی پی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصل واوڈا بارے فیصلے میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ ڈاؤن ہو گئی، انہوں نے اس فیصلے کے بعد قانونی ٹیم کو بھرپور انداز سے الیکشن کمیشن میں کیس لڑنے پر سراہا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا ہے۔ ای سی پی نے پی ٹی آئی رہنما سے تمام مراعات واپس لینے کا حکم بھی دیا۔ الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کے حوالے سے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قرار دیا، یوں فیصل واوڈا سینٹ کی نشست سے بھی محروم ہو گئے۔