فیصل واوڈا کو نااہل ہونے کا خطرہ، الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست دائر کردی

Published On 08 March,2021 11:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے نااہل ہونے کے خطرے کے پیش نظر الیکشن کمیشن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے24فروری کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ عدالت نے فیصل واوڈا کی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرلی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے۔ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برخلاف میری درخواست مسترد کی۔ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں۔ میں نے اعتراض عائد کیا جیسے مسترد کردیا گیا۔ فیصل واوڈا کے خلاف دوہری شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن میں تین شکایات درج ہیں۔