پشاور: بھتہ خوروں کی فائرنگ سے 2 افراد قتل، پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لئے

Published On 26 December,2021 01:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بھتہ خوروں کی فائرنگ سے دو افراد مارے گئے، پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت نور اسلام اور عزیز کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ سے روح الامین اور ملزم خان ریز زخمی بھی ہوئے ،فائرنگ کرنیوالے ملزمان خان ریز لعل تیز اورشاہد علی کو گزشتہ رات ہی گرفتار کر لیا گیا ۔

خونیں واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، بھتہ خوری کے علاوہ دیگر عوامل بارے بھی تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔