نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر ہوائی فائرنگ کرنے پر پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اسحاق خٹک نے تحصیل چیئرمین منتخب ہونے پر ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھی ہوائی فائرنگ کی گئی۔ خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر ہوائی فائرنگ کے جرم کے تحت درج کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی برہمی کے بعد ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے، جس کے بعد کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔