گورنرپنجاب نے پنجاب لوکل باڈیزآرڈیننس2021 پر دستخط کر دیئے

Published On 11 December,2021 06:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنرپنجاب چودھری سرور نے پنجاب لوکل باڈیزآرڈیننس2021پردستخط کردیے، آرڈیننس پردستخط کے بعد نئے نظام کے نفاذ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کوحقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا، وزیراعظم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کاوعدہ پورا کر رہے ہیں۔ اداروں کی مضبوطی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بااختیاربلدیاتی ادارےوزیراعظم کاخواب ہےجو پوراہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنےمیئرزکاانتخاب براہ راست ووٹ سے کرینگے، میئرزکواداروں کی سربراہی نئےنظام کےتحت منتقل کردی ہے۔

خیال رہے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پربراہ راست ہوں گے ، جس میں میٹروپولٹین کےمیئرز،ڈسٹرکٹ میئرزکوبراہ راست عوام منتخب کریں گے۔

پنجاب میں11میٹروپولٹین کارپوریشنز جبکہ لاہورمیں صرف میٹرپولٹین کارپوریشن ہوگی ، اس کے علاوہ گجرات اورسیالکوٹ کو میٹروپولٹین کارپوریشن کا درجہ حاصل ہوگا۔