فیصل آباد:(دنیا نیوز)تھانہ ملت ٹاون کے علاقے میں خواتین پر تشدد اور نازیبا ویڈیوز کے معاملے میں نیا موڑ آیا ہے اور بھکاری خواتین نے اپنے کپٹرے خود پھاڑنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایم پی اے فردوس رائے اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن کی خواتین سے ملاقات ہوئی ۔
رکن پنجاب اسمبلی فردوس رائے نے کہا کہ متاثرہ خواتین اپنے کیے پر شرمندہ ہیں اور خواتین نے اعتراف کیا ہے کہ دکانداروں نے ہمارے کپڑے نہیں پھاڑے ۔
ایم پی اے کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ہر پہلو سے کیس کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ اعلیٰ افسران کی تحقیق کے بعد قصورواروں کو سزا ضرور ملےگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاؤن میں دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر خواتین کے کپٹرے پھاڑنے اور ویڈیوز بناکر وائرل کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد 5ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔