لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ن لیگ آئین کی حکمرانی چاہتی ہےتوبیک ڈوررابطےختم کرے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اپنی جماعت کو اپنے نظریے پر لے آئیں، پی ڈی ایم عملاً ختم ہوگئی۔ پیپلزپارٹی ہی پی ڈی ایم تھی۔ جب تک ہم پی ڈی ایم میں تھےاس میں جان تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتےہیں اتفاق رائےسےنئےانتخابی قوانین بنائےجائیں۔ آج حکومت خود اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر رہی ہے۔ حکومت جو قانون بنانا چاہ رہی ہے وہ نہیں بنےگا۔ اگریہ حکومت گر جائے تو کیا ہم موجودہ انتخابی قوانین کے تحت انتخاب کرائیں گے۔