لاڑکانہ:(دنیا نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گردے کے ٹرانسپلانٹ کے لیے لوگ پہلے بھارت جاتے تھے ،فخر کی بات ہے کہ عوام اب بھارت کے بجائے ٹرانسپلانٹ کے لیے سندھ آتے ہیں ۔
لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی انسانیت کی خدمت کرنے والا ادارہ ہے ،ڈاکٹر ادیب رضوی کی زندگی بھر کی محنت کے باعث ایک اچھا ادارہ سندھ میں کام کررہا ہے ،ایس آئی یو ٹی اس بات کا ثبوت ہے کے جب صحیح افراد کو منتخب کیا جاتا ہے تو ورلڈ کلاس ادارے بننتے ہیں جبکہ کراچی میں دس ہسپتال اور سکھر کے بعد لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کا کھلنا خوش آئند ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے پارٹی فلسفے کے مطابق مفت علاج عوام کے گھروں تک پہنچائیں گے ،پاکستان میں زندگی بھر گردے کا مہنگا علاج کروانا ممکن نہیں ،ایس آئی یو ٹی مریضوں کو علاج کے ساتھ مکمل ماہانہ دوائیں فراہم کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو صحت کو ترجیح دیتی ہے ، مفت علاج ہر پاکستانی کا حق ہے ،گردے کے ٹرانسپلانٹ کے لیے لوگ پہلے بھارت جاتے تھے ،فخر کی بات ہے کے عوام اب بھارت کے بجائے ٹرانسپلانٹ کے لیے سندھ آتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کے باعث سندھ میں ہم اوپن ہارٹ سرجری تک مفت کرتے ہیں،جلد ہر ضلع اور قصبے تک مفت علاج کی سہولیات دیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ صحت کو اچھی کارکردگی پر شاباش دیتا ہوں۔
Grateful to govt of sindh for SIUT Larkano. patients will receive 100% free of cost kidney treatment. After NICVD & Children ER yet another international standard health facility for people of my city absolutely free. Look forward to SIUT opening in every district in the future. pic.twitter.com/6ptgt1vbaw
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 4, 2021