اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے تین سال میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہوا ہے، تباہی سرکار نے مہنگائی کے 70 سالہ ریکارڈ توڑ دیئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اب عوام کے لئے ایک سزا اور عذاب بن چکی ہے، گزستہ 3 سال میں گھی 133 فیصد، آٹا 52 فیصد، دالیں 76 فیصد اور چینی 84 فیصد مہنگی ہوئی ہے، اس حکومت نے پٹرول 49 فیصد، بجلی 57 فیصد جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 51 فیصد اضافہ کیا ہے۔