احتساب عدالت: اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام، یوسف رضا گیلانی 10 نومبر کو طلب

Published On 22 October,2021 12:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو یونیورسل سروسز فنڈز میں خردبرد کرپشن ریفرنس میں 10 نومبر کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق وزیراعظم کے نوٹس جاری کئے، جس کے مطابق یوسف رضا گیلانی 10 نومبر کو احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوں۔ یوسف رضا گیلانی پر یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے۔ نیب نے ملزمان کیخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔