سکھر: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے دو سال سے اسیر رہنما خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔
خیال رہے کہ خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں 25 ماہ سے قید میں تھے، انہیں نیب نے 2019 میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔
دو روز قبل سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد پی پی رہنما کے بیٹے نے عدالتی حکم پر ایک کروڑ کےضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائے۔
پیپلز پارٹی کےکارکنوں نے سکھر میں جیل کے باہر خورشید شاہ کا استقبال کیا، خورشید شاہ کارکنوں کے قافلے کے ہمراہ رہائش گاہ روانہ ہوئے۔
سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سےکاغذات ضمانت پر دستخط کرنےکے لیے احتساب عدالت پہنچایا گیا جہاں عدالت نے سپریم کورٹ کےآرڈر کی تصدیق کے بعد خورشید شاہ کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔