واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صحافی گلین بیک نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی جانیں یقینی موت کے خدشات سے دوچار تھیں، ان کی مدد سے تین جہاز مزارشریف سے لوگوں کونکالنے میں کامیاب ہوئے۔
امریکی صحافی گلین بیک بھی وزیراعظم عمران خان کے معترف، کہتے ہیں کہ عمران خان نے مذہب، نسل اور ثقافت سے مبرا ہو کر افغانستان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے مدد میں پہل کی۔
گلین بیک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہم نے کئی ممالک کے وزرائےاعظم کو خط لکھ کر مدد کا تقاضا کیا، بہت سے ممالک کے وزرائے اعظم نے مختصر جواب دیا، عمران خان نے مذہب، نسل اور ثقافت سے مبرا ہو کر پہل کی، کسی اور عالمی لیڈر نے اس طرح کی پہل نہیں کی ، عمران خان اور پاک فوج کی مدد سے طالبان نے جہاز ریلیز کئے لوگوں کی جانیں بچانے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔