لاہور: (دنیا نیوز) انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے وفاقی حکومت نے سفارتی تعلقات استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کو یکطرفہ طور پر سکیورٹی وجہ بنا کر منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت سمیت عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ ہونے کے بعد ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز نے بھی شدید ناراضگی کیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے معاملہ آئی سی سی میں لے جانے کا اعلان کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ ہونے کے بعد اطلاعات مل رہی تھیں کہ انگلینڈ بھی دورہ پاکستان سے متعلق 48 گھنٹوں میں کوئی فیصلہ کرنے جا رہا ہے۔
ان خبروں کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے انگلینڈ کی ٹیم کو دورہ پاکستان پر راضی کرنے کے لیے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سفارتی تعلقات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے انگلینڈ کے ہم منصب سے رابطہ کیے جانے کا امکان ہے، انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ پی سی بی سیریز کے انعقاد کے لیے ہر حربہ استعمال کرے گا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے 2 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچز 13 اور 14 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے 2005 میں پاکستان کا آخری بار دورہ کیا تھا ۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ذہن کو پریشان کرنے والے بلیک کیپس فیصلے کے باوجود اب وقت آ گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ الفاظ کے بجائے عمل کے ذریعے مثبت عمل دکھائے۔
It’s time for @ecb_cricket to show their appreciation of @therealpcb through actions and not words. Despite the mind boggling @blackcaps decision, Pakistan remains a safe place to tour. ECB shouldn t forget our support for them last year in a very tough Covid-19 situation.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 18, 2021
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دورے کے لیے ایک محفوظ جگہ ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ گزشتہ سال کورونا میں ہماری قربانی کو نہ بھولے۔