اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے معروف کامیڈٰین عمر شریف کو پاکستان کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے علاج کیلئے تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے عمر شریف کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے، آج اس مشاورت کا تسلسل جاری رہے گا۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے عمر شریف صاحب کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے اور آج اس مشاورت کا تسلسل جاری رہے گا، میڈیکل ٹیم کیلئے اس کمزور صحت کی حالت میں چیلنج یہ ہے کہ سفر کو کیسے ممکن بنایا جائے، عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں علاج کیلئے تمام وسائل مہیا کئے جائینگے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 12, 2021
انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کیلئے کمزور صحت کی حالت میں چیلنج یہ ہے کہ سفر کو کیسے ممکن بنایا جائے۔ عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں، علاج کیلئے تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے۔