کیلیفورنیا : (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ کی مد میں اکٹھے ہونے والے عطیات محفوظ ہیں اور ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہو رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی کمیونٹی رہنما رضوان صمد کی رہائشگاہ سیٹل واشنگٹن سٹیٹ میں پاکستانی کمیونٹی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے ڈیم فنڈ کی مد میں جمع ہونے والے فنڈز محفوظ ہیں اور ان منصوبہ جات پر کام تیزی سی جاری ہے۔ گزشتہ سال اورسیزز پاکستانیوں نے 22 بلین ڈالرز کی رقومات پاکستان بھیجی۔