اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس بدھ کو ہو گا جس میں دیامربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ ڈالر مالیت کے یورو بانڈ کی منظوری دی جائے گی۔
وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ای سی سی 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گا۔ اجلاس میں بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 50کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی منظوری دی جائے گی۔
وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 50 کروڑ کے فنڈز کی منظوری ہوگی۔ گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی کے قرضوں کی واپسی کے لیے فنڈز پر غور ہوگا۔ ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کی سمری پر غور ہوگا۔
اجلاس کے دوران بندرگاہ پر نئے ٹرمینل کی تعمیر کی سمری بھی پیش ہوگی۔ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا منصوبہ بھی زیر غور آئے گا۔