لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو سیاست سے دور رکھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ صنعتی زون کی تعمیر، زراعت، سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے نئے ورکنگ گروپس، مغربی حصے پر کام میں نمایاں تیزی، گوادر کے دائرہ کار میں توسیع وزیراعظم عمران خان کا سی پیک کے لیے عزم ظاہر کرتے ہیں
Shehbaz sharif should keep CPEC out of politics. Building industrial zones, new working groups for agriculture, science & technology & information technology, significantly accelerating work on western alignment, expanding scope of gwadar all show PMIK govt commitment to CPEC
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 7, 2021