اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کر دیا ۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ خالد منصور خوش آمدید اور اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔
وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور صاحب کو معاون خصوصی برائے CPEC Affairs تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ خالد منصور صاحب خوش آمدید اور اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔ pic.twitter.com/Wmz9KA7oA0
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 3, 2021
پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں اللہ کے حضور اپنا سرتسلیم خم کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اہم ادارے سی پیک اتھارٹی کے تحت ایک پلیٹ فارم سے تمام منصوبوں کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کیا اور مستقبل کی سمت کا تعین ہوا۔ وزیراعظم اور ان کی حکومت کے مکمل اعتماد اور تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔
I bow my head before Allah Almighty for giving me an opportunity to raise & steer the important institution of CPEC Authority as one window for all CPEC projects, charting the future direction. Wouldn’t have been possible without full confidence& support of the PM & his Govt-1/2
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 3, 2021
انہوں نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ سی پیک مستقبل کا تعین کردیا گیا ہے اور یہ سفر جاری رہے گا، خالد منصور کے لیے میری جانب سے نیک خواہشات ہیں۔ سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے، یہ ہمیں پروگریسیو اور مکمل ترقی یافتہ ملک بنائے گا۔
The course is set for future progression of CPEC, this journey will go on. My best wishes to Kahlid Mansoor sb, who is fully equipped to take it forward. CPEC is life line for Pakistan, it will transform us into a progressive and fully developed country InshaAllah-2/2
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 3, 2021
اُدھر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں سی پیک کو آگے بڑھانے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کے ساتھ اہم منصوبے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں کردار ادا کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا شکر گزار ہوں۔ ان کی لگن اور عزم بڑی طاقت اور حمایت کا ذریعہ تھی۔
I want to thank @AsimSBajwa for his services in moving CPEC forward and playing a vital role in broadening of the CPEC scope with a transition to second phase of CPEC. His dedication and commitment was a source of great strength and support
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 3, 2021
ایک اور ٹویٹ نے لکھا کہ خالد منصور کو سی پیک افیئر کا معاون خصوصی بننے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ خالد منصور کارپوریٹ تجربہ کار، چینی کمپنیوں کے ساتھ سی پیک کے بڑے منصوبوں پر براہ راست شامل رہے ہیں، سی پیک کو آگے لے کر جانے میں ان کا وسیع تجربہ کار مدد گار ثابت ہو گا۔
I welcome khalid mansoor to the team as SAPM for CPEC affairs. His vast corporate experience , with extensive work with Chinese companies and his direct involvement in leading some of the biggest CPEC projects makes him an ideal person to lead the next phase of CPEC
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 3, 2021
یاد رہے کہ اگست 2019 میں وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سی پیک اتھارٹی تمام متعلقہ محکموں کے مابین روابط کو یقینی بنائے گی۔
وفاقی حکومت نے 26 نومبر 2019 کو لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو 4 سال کے لیے سی پیک اتھارٹی کا چیئرپرسن مقرر کردیا تھا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ کا تقرر ایم پی ون سکیل کے تحت 4 سال کی مدت کے لیے کیا گیا ہے اور اس مدت کا آغاز عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے ہوگا جبکہ اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات کے تحت کام کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس سی پیک اتھارٹی کے حوالے سے جاری صدارتی آرڈیننس کی معیاد ختم ہوگئی تھی جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے تھے۔