راولپنڈی: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز کے کرم ضلع کے علاقہ زیوا میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کیساتھ لڑائی میں پاک فوج کے ایک افسر اور جوان نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا۔ علاقے میں باقی دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہو گئے۔
25 سالہ شہید کیپٹن باسط کا تعلق ہری پور جبکہ بائیس سالہ شہید سپاہی حضرت بلال کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے۔