راولپنڈی: (دنیا نیوز) نائیجرین عسکری قیادت نے پاکستان سے حاصل کیے گئے جے ایف 17 طیاروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نائیجیریا کا دورہ کیا، جنرل ندیم رضا نے نائیجیرین وزیردفاع اورعسکری حکام اور صدر سے بھی ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران سکیورٹی و انسداد دہشت گردی سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائیجیرین صدر نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کارکردگی کوسراہا اور پاکستان اور پاک افواج کی نائیجیریا کیلئے سپورٹ پرشکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نائیجیرین عسکری قیادت نے جے ایف 17 طیاروں کی کارکردگی پراظہاراطمینان کیا، نائیجیریا نے حال ہی میں جے ایف 17 تھنڈرطیارےا پنی فضائیہ میں شامل کیے ہیں۔