کراچی: (روزنامہ دنیا) سینئر سیاستدان سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما ظفرعلی خان لغاری انتقال کرگئے، ان کا شمار سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، وہ طویل عرصے سے بیمار اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
مرحوم نے پسماندگان میں 3 بیٹیاں اور 6 بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں، ان کے بیٹے عمران ظفر لغاری رکن قومی اسمبلی ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ خیرپور ناتھن شاہ کے علاقے سیتاروڈ میں ادا کی جائے گی۔