کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
سندھ ہائی کورٹ نے سلمان مجاہد بلوچ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ پی ایس پی سربراہ کے خلاف ایم کیوایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مصطفی کمال 1994 سے 2002 تک کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ملازمت کرتے تھے، مستقل غیر حاضری مس کنڈکٹ پر مصطفی کمال کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا، قانون کے مطابق ملازمت سے برطرف شخص کسی بھی عوامی عہدے یا الیکشن لڑنے کے لئے نا اہل ہوتا ہے، مصطفی کمال کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا کاغذات نامزدگی بدنیتی اور جھوٹ پر مبنی تھا۔