شکارپور: (دنیا نیوز) سندھ کے ضلع شکارپور اور اس کے ملحقہ علاقے میں پولیس کی جانب سے گرینڈ آپریشن کی تیاری کے موقع پر اچانک اعلی افسران کے تبادلے کے بعد نفری پریشان ہو گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی شکارپور اہم آپریشن کی کمانڈ کر رہے تھے، شکارپور میں اہلکاروں کی شہادت، بکتر بند قبضہ لینے پرحکام ناراض ہوئے۔ حکام نے پولیس اہلکاروں سے وضاحت طلب کی تھی کہ جرائم پیشہ افراد نے کیسے بلٹ پروف جیکٹ پہن کر وڈیو بنائی۔
پولیس حکام کے مطابق ڈسڑکٹ پولیس، اسپیشل سکیورٹی فورس کو کچے میں مشترکہ کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے، کچے میں مزید مورچہ بند نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔ شکارپور، کشمور اور سکھر پولیس نے دریا کے اطراف میں چوکیاں قائم کردی ہیں، پولیس افسران کا کہنا ہے کہ جب بھی جرائم پیشہ افراد اور ڈاکووں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو آپریشن کے دوران دریا سے دوسرے ضلعے میں بھاگ جاتے ہیں۔