سی ٹی ڈی سندھ ریڈ بک کا نواں ایڈیشن جاری، 93 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے نام شامل

Published On 03 June,2021 01:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی سندھ نے چار سال بعد ریڈ بک کا نواں ایڈیشن 2021 جاری کر دیا، ریڈ بک کے نویں ایڈیشن میں 93 نئے انتہائی مطلوب دہشگردوں کے نام شامل کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کردیا گیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ سندھ نے چار سال بعد ریڈ بک کا نواں ایڈیشن جاری کر دیا۔ ریڈ بک کے نویں ایڈیشن میں 93 نئے انتہائی مطلوب دہشگردوں کے نام شامل ہیں، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سابقہ ریڈ بک کے آٹھویں ایڈیشن 2017 میں موجود انتہائی مطلوب دس دہشتگرد گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ سات میں سے 5 مطلوبہ دہشتگرد مقابلوں میں جبکہ 2 افغانستان اور شام میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

ریڈ بک میں کالعدم تنظیموں، داعش، القائدہ، تحریک طالبان پاکستان، انصارالعشریہ، لشکر جھنگوی، جنداللّہ، سپاہ محمد، ایس آر اے، بی ایل اے اور امن کمیٹی لیاری گینگ وار کے خطرناک اور مطلوبہ دہشرگردوں کے نام شامل ہیں۔ ریڈ بک کا نیا ایڈیشن تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کردیا گیا ہے۔