بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک، وسطی و جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی

Published On 23 May,2021 09:16 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطحی و جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گی۔

وادی کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں محکمہ موسمیات کے آج صبح ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیارت میں 26، قلات میں 28، نوکنڈی اور دالبندین 39 ،خضدار 35 ، لسبیلہ 42 ، ژوب 30، بارکھان 33، پنجگور 35، اوتھل 41، اوستہ محمد 42 ،گوادر 40، جیونی 38، اوڑمارہ 35 جبکہ پسنی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

صوبے میں سب سے زیادہ گرمی تربت اور سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے وسطی و جنوبی علاقوں میں شدید گرمی رہے گی۔