کوئٹہ: (دنیا نیوز) ملک کیلئے بڑی خوشخبری، بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے ایکسپلوریٹری کنواں جندران ایکس4- ، جندران ای ۔ ایل بلاک صوبہ بلوچستان سے گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں یہاں پر او جی ڈی ڈی سی ایل بطور آپریٹر سو فیصد حصص کی مالک ہےجندران ایکس4- کنویں کی کھدائی اور ساخت کے لئے مکمل طور او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پرانحصارکیا گیا۔
کنویں کی کھدائی1200 میٹر تک کی گئی تجزیے کے مطابق یہاں سے 32/64 چوک کے ذریعے ابتدائی طو ر پر یومیہ 7.08 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار حاصل ہو گی جبکہ اس ویل کا ہیڈ فلوئینگ دباو1300 پاونڈز فی مربع انچ ( پی ایس آئی ) ہے، جندران ایکس4- کنویں کی دریافت سے ملکی ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور ملک میں تیل اور گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔