کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں گزشتہ روز کورونا کے 50 نئے کیسز سامنے آئے، صوبے میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 23778 ہو گئی، 257 افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
بلوچستان کے محکمہ صحت کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق آج صوبے میں 13 مئی کو کورونا مریضوں کی تعداد میں مزید 50 افراد کا اضافہ ہوا، 619 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 50 افراد کی رپورٹس مثبٹ آئی، مجموعی تعداد 23 ہزار 7 سو 78 تک پہنچ گئی۔
صوبے میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 8 اعشاریہ 07 فیصد ہے، بلوچستان میں 257 کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 22 ہزار 2 سو 56مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔