کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت، شہری پریشان

Published On 20 May,2021 03:40 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں رمضان اور عید کے بعد بھی مرغی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی، 500 سے 600 روپے فی کلو تک گوشت فروخت ہونے لگا ہے جس کے سبب شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

کوئٹہ کے شہری بکرے کا گوشت مہنگا ہونے کے بعد مرغی کا گوشت استمال کررہے تھے، عید سے قبل قیمتوں میں اضافہ تو تھا ہی عید کے بعد بھی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، 510 روپے میں فروخت ہونے والی مرغی اب 550 روپے فی کلو اور دیہی علاقوں میں 600 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جو کہ شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ہے۔ عوام بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شدید پریشان ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز مہنگی سے مہنگی ہوتی جارہی ہے اور مہنگائی کے اس طوفان کو کنٹرول کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

مرغی فروشوں کا تو اپنا ہی رونا ہے، کہتے ہیں کہ مال دیگرصوبوں سے مہنگا آتا ہے جو قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ ہے۔