لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا عوام سے براہ راست رابطے کا وقت تبدیل کردیا گیا ، نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کی تیسری نشست کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے ، نئی تاریخ اوروقت کااعلان جلدکردیاجائےگا۔
#آپکا_وزیراعظم_آپکے_ساتھ کی تیسری نشست کے وقت کو تبدیل کر دیا گیا ہے - نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا - انشاء اللہ https://t.co/1YePaI0e3z
— Senator Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 1, 2021
اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو 2مئی بروز اتوار دوپہرایک بج کر30 منٹ پر عوام سے فون پر براہ راست بات کرنا تھی۔