اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کی کارروائی کو آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کے تحت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ کابینہ ارکان کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کر دیئے گئے۔ کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں، منٹس آن لائن فراہم کئے جائیں گے۔ آن لائن سسٹم سے حساس معلومات کی رازداری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔
ذرائع کے مطابق آن لائن نظام سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، خزانے کو کاغذی استعمال ختم اور پرنٹنگ اخراجات کی بچت ہوگی۔ آٹو میشن نظام کے تحت دستاویزات کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔