ملک بھر میں احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے سروے جاری ہے: ڈاکٹر ثانیہ نشتر

Published On 08 January,2021 01:49 pm

ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیانیوز) مشیر وزیراعظم ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے سروے جاری ہے جس کے بعد تعین کیا جائے گا کہ شر ی احساس کفالت کے کس پروگرام کا حصہ بن سکتا ہے۔حکومت 70 لاکھ خاندانوں کو احساس کفالت پروگرام کے مستحقین بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام ہر قسم کے لسانی،نسلی امتیاز سے بلاتر ہو گا،خیبر پختونخوا میں سروے مقامی اساتذہ کے تعاون سے ہورہاہے۔سروے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تحت کیاجارہاہے۔ہماری کوشش ہے کہ ہر مستحق کوہر بنک یہ سوللت مہیا کرے۔ معذور افراد اپنا کارڈ نادرا میں رجسٹر کرائیں۔ گھروں میں بیٹھ کر سروے نیںہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 فیصد سروے مکمل ہوگیا ہے۔کفالت پروگرام میں صرف خواتین کو امداد دی جاتی ہے۔ ٹانک اور وانا میں بھی سروے کا اجراءکر دیا گیاہے۔سروے انٹرنیٹ کی عدم سو۔لت کے باعث بھی ہوسکتاہے۔