مریم نے وزیراعظم پر بے جا تنقید کر کے اپنا وتیرہ نہیں بدلا: فردوس عاشق اعوان

Published On 07 January,2021 01:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کر رہی ہیں، وزیراعظم پر بے جا تنقید کر کے انہوں نے اپنا وطیرہ نہیں بدلا، وزیراعظم ملکی مفاد کیلئے کام کرنے میں پُرعزم ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں شہدا کے لواحقین مریم اوربلاول سے پی ڈی ایم آستین میں چھپے سانپ کا ضرور پوچھیں جنہوں نے انتہا پسندی، دہشت گردی کی سوچ پروان چڑھانے میں کردار ادا کیا۔ ن لیگ لاشوں پرسیاست چمکانےکی پرانی عادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا یقین دلانا ہے، عام آدمی کیلئے روزمرہ اشیا کی دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے، یوٹیلیٹی اسٹور عام شہری کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا ضامن ہے۔