شہباز گل کا لیگی کارکنوں کی جانب سے اپنی گاڑی پر حملے کا الزام عائد

Published On 06 January,2021 11:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکڑ شہباز گل نے لیگی کارکنوں کی جانب سے اپنی گاڑی پر حملے کا الزام عائد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت سے نکلتے وقت ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ احتساب عدالت سے واپسی پر لیگی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پیچھے سے حملہ کیا، ان کی گاڑی پر مکے برسائے، موقع پر موجود پولیس نے بیچ بچاؤ کروایا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جب مافیا سے ٹکر لیتے ہیں تو پھر ایسا تو ہوتا ہی ہے لیکن اللہ پر پختہ یقین ہے، گھبرانے والا نہیں، عمران خان کا سپاہی ہوں اور مافیا سے کسی طرح گھبرا کر پیچھے ہٹنے والا نہیں۔