لاہور ہائیکورٹ: 23 نومبر تک سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی کا نوٹیفکیشن معطل

Published On 17 November,2020 11:20 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 23 نومبر تک سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے کے لئے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کا یہ حال ہے کہ اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے، کیا یہ شفاف بڈنگ ہے، اس کے پہلے قدم پر شفافیت نہیں رہی، کیا یہ سب کچھ سول بیوروکریسی ہی لینے کی حقدار ہے ؟ کیا اس ملک میں باقی لوگ کیڑے مکوڑے ہیں۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے