ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا

Published On 17 November,2020 09:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سردی کا راج رہے گا۔ البتہ میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑے گی۔

گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران کالام، چترال اور مالم جبہ میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت، قلات منفی 06، لہہ منفی 05، کالام منفی 03، دیر، مالم جبہ، کوئٹہ منفی 02، گوپس اور بگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے