سیشن کورٹ لاہور کے بخشی خانے میں فائرنگ، 2 ملزم بھائی جاں بحق

Published On 16 November,2020 02:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ لاہور کے بخشی خانے میں فائرنگ سے زیر حراست 2 ملزم بھائی جاں بحق ہو گئے۔ ریاست نذیر اور بلال نذیر دونوں بھائی پیشی پر آئے تھے۔

سیشن کورٹ میں ایک بار پھر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں ملزمان پیشی کے لیے آئے تھے۔

مقتول بھائیوں کے خلاف تھانہ نشتر کالونی میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے فائرنگ سے 2افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ دوسری طرف فائرنگ کرنے والے ملزم کفیل کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیشن جج لاہور نے بھی بخشی خانےمیں فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے۔