'بلاول کا انکوائری رپورٹ پر اتفاق اور نوازکانا اتفاق پی ڈی ایم کے نفاق کا ثبوت ہے'

Published On 11 November,2020 11:33 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلاول کا انکوائری رپورٹ پر اتفاق اور نواز شریف کا اعتراض، ثابت ہوگیا پی ڈی ایم میں اختلافات موجود ہیں، اب انہیں تیسرے میثاق کی بھی ضرورت پڑے گی، بغیر نظریے کی تحریک کا کوئی مستقبل نہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا پنجاب حکومت کا الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل ہونے کا فیصلہ قابل تحسین ہے، وزارت سائنس اس ضمن میں مکمل تعاون دے گی، سندھ حکومت پر بھی ذمہ داری ہے کہ گرین ٹرانسپورٹ کی طرف پیش قدمی کرے، یہ ہمارے مستقبل کیلئے اہم پیش رفت ہوگی۔