بڑے میاں کے بیانیے کو انکی پارٹی، کرپشن پارٹنرز بھی مسترد کر چکے ہیں: شہباز گل

Published On 08 November,2020 12:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست ن لیگ کا وتیرہ ہے، بڑے میاں کے بیانیے کو انکی پارٹی کے ساتھ ساتھ کرپشن پارٹنرز بھی مسترد کر چکے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ کرپٹ مافیا کے پاس اپنی نالائقی کو چھپانے کا طریقہ الزام لگانا ہے، ملک کو کورونا سے زیادہ خطرہ نواز شریف کے ملک دشمن بیانیے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق کرپٹ حکمرانوں نے یونیورسٹیوں کے بجائے محلات بنانے کو ترجیح دی، حافظ آباد 1993 میں ضلع بنا لیکن آج تک وہاں پر کوئی یونیورسٹی نہیں بنی، 400 بیڈ کے جدید ہسپتال کا افتتاح دراصل ریاست مدینہ کی جانب قدم ہے۔