پنڈدادنخان: ڈمپر اور وین میں تصادم، بچے سمیت 5 خواتین جاں بحق

Published On 24 October,2020 09:09 pm

پنڈدادنخان: (دنیا نیوز) پنڈدادن خان میں ڈمپر اور وین کے درمیان تصادم میں بچے سمیت 5 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے قریب پیش آیا۔ پہاڑی ایریا میں اترائی کے دوران ڈمپر بے قابو ہو کر وین پر جا گرا۔ زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق افراد میں تین خواتین اور بچے کا تعلق پشاور جبکہ دو خواتین چکوال کی رہائشی تھیں۔ وین پنڈدادن خان سے چکوال کے گاؤں سرہانڈی جا رہی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہو جانے سے پیش آیا۔