ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں آٹو پلازہ میں آگ لگ گئی، ریسکیو اور سول ایوی ایشن کی 17 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔
نواب شہر آٹو پلازہ میں سپیئر پارٹس کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی گوداموں، دکانوں، ورکشاپس کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچی تاہم آگ کی شدت کے باعث ضلعی انتظامیہ نے سول ایوی ایشن سے بھی مدد طلب کر لی۔
چار گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال آٹو پلازہ میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، ریسکیو کے حکام کے مطابق مزید 2 سے 3 گھنٹے آگے پر قابو پانے میں لگ سکتے ہیں۔