ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں گزشتہ کئی روز سے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی دستیاب نہیں جبکہ عام مارکیٹ میں دونوں کی قیمتوں میں خود ساختہ مسلسل اضافے سے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
ملتان میں یوٹیلٹی سٹورز پر سستا آٹا اور چینی دستیاب نہیں جبکہ عام مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے اور آٹے کی فی کلو قیمت 62 روپے تک پہنچ چکی ہے جسے خریدنا شہریوں کے لیئے انتہائی مشکل ہو گیا ہے اور اسی لئے شہریوں نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ آٹا اور چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے لئے کاروائیاں کر رہے ہیں جس سے صورتحال کافی حد تک بہتر ہو جائے گی۔دکانداروں نے آٹا اور چینی کے ساتھ مختلف مصالحہ جات کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں جس پر قوت خرید کم ہونے پر شہریوں کی اکثریت پریشان ہے۔
چینی اور آٹے کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہوچکی ہے جس کی وجہ سے دونوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔