اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وبائی امراض میں اضافے کو روکنے کے حوالے سے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس پھیلنے میں واضح طور پر کمی واقع ہوئی ہے تاہم مہلک بیماری پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی، امراض میں اضافہ روکنے کے حوالے سے عوامی بیداری مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 2608 نئے آکسیجن بیڈز کو ملک بھر کے ہسپتالوں میں شامل کر دیا گیا ہے۔