لاہور: (دنیا نیوز) لاہور شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں صرف 47 کنفرم جبکہ 18 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ تشویشناک مریضوں میں بھی 89 فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔
لاہور شہر کے سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یو میں وینٹی لیٹرز آکوپینسی ریٹ صرف 11 فیصد تک رہ گیا ہے۔ شہر کے 9 سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یو میں کوئی بھی مریض نہیں ہے۔
میو ہسپتال کے 50 وینٹیلیٹر میں سے 44 خالی جبکہ 6 پر مریض زیر علاج ہیں۔ جناح ہسپتال کے 15 میں سے 12 خالی جبکہ 3 پر مریض زیر علاج ہیں۔
سروسز ہسپتال میں 32 میں سے 27 وینٹیلیٹر خالی جبکہ 5 پر مریض ہیں۔ پی کےایل آئی میں 20 میں 19 خالی جبکہ ایک پر مریض زیر علاج ہے۔
اس کے علاوہ جنرل ہسپتال کے 20 وینٹیلیٹر میں سے 16 خالی جبکہ 4 پر مریض زیر علاج ہیں۔ تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، صرف کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرکے کورونا کی دوسری لہر کو روکا جا سکتا ہے۔