حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے بل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی: فیاض چوہان

Last Updated On 26 July,2020 03:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہیش ٹیگ "جنوبی پنجاب بولے شکریہ بزدار" آدھے گھنٹے میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، فیاض چوہان کہتے ہیں موجودہ حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے بل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے چلائے گئے ہیش ٹیگ میں ہزاروں یوزرز نے" جنوبی پنجاب بولے شکریہ بزدار" پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا بزدار حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کے لیے پر عزم ہے، پہلی بار ترقیاتی بجٹ کا 35 فیصد جنوبی پنجاب کیلئے مختص کیا گیا، فنڈز کو کسی اور جگہ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔