پنجاب کی پارلیمان میں ہر ممبر روزانہ ایک نئی تحریک لے آتا ہے: فواد چودھری

Last Updated On 26 July,2020 11:51 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت پارلیمان خصوصاْ پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر ممبر روزانہ ایک نئی تحریک لے آتا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پاس کیے جانے والے ایک قانون بارے فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے یہ قانون تو نہیں پڑھا لیکن پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے جیسے بتایا جاتا ہے اگر یہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ خطرناک رویہ ہے، اس سے ہم فرقہ ورانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے چلے جائیں گے۔