کوئی مائنس نہیں ہوگا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پانچ سال پورے کرینگے: عثمان ڈار

Last Updated On 25 July,2020 05:51 pm

نارووال: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ آٹا چینی والا مافیا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان پانچ سال پورے کرینگے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ سے احسن اقبال کہہ رہے تھے ٹائگر فورس نظر نہیں آ رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کو ہٹلر فورس کہاں ہے، میں امید کرتا ہوں نارووال کے نوجوانوں کو حوصلہ افزائی کے لئے احسن اقبال ضرور آئینگے۔ ٹائیگر فورس بلا معاوضہ عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مشکل حالت میں وزیر اعظم عمران خان کو ملا۔ کورونا کرائسس میں مشکل فیصلے کئے گئے۔ پاکستان دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ 1 کروڑ خاندانوں احساس پروگرام میں لوگوں کو پیسے دیئے گئے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ چینی آٹا کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آٹا مافیا، چینی مافیا کی انکوائری ہو رہی ہیں۔ 72 سالہ تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے انکوائری پبلک نہیں کی، یہی مافیا مارکیٹ کو نقصان پہنچانے کے لئے آٹے چینی کا کھیل کھیل رہا ہے ، جب کینسر کا علاج کیا جاتا ہے تو پورے جسم میں درد ہوتا ہے۔ سب مافیا کو اپنے کیسز کا سامنا ہے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹا چینی والا مافیا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا، اپوزیشن پہلے مائنس 1 کی بات کر رہی تھی اب پنجاب میں کہہ رہی ہے۔ کوئی مائنس نہیں ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان، عثمان بزدار 5 سال پہنچے کرینگے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں ہمارے الائنس ہیں کسی نے کچھ نہیں کیا تو سب کو انصاف ملے گا ، پاکستان میں سب ادارے آزاد ہیں۔