لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے درگ میں احسن اقدام اٹھائے ہوئے نادرا رجسٹریشن سنٹر قائم کر دیا۔
عوام نے نادرا رجسٹریشن سنٹر کے قیام پر وزیر اعلی پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔ عثمان بزدار کی ہدایت پر قبائلی علاقے بارتھی میں بھی نادرا رجسٹریشن سنٹر قائم ہوگا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا قبائلی علاقے کے مکینوں کو گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کا حصول ممکن ہوسکے گا۔
عثمان بزدار نے کہا بارتھی میں نادرا رجسٹریشن سنٹر اگلے چند روز میں فنکشنل کر د یا جائے گا، وہوا میں نادرا سنٹر کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، نادرا رجسٹریشن سنٹر وہوا میں ون ونڈو اور کیو میٹرک کاونٹر کے ذریعے عوام کو سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔