اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان ملک میں کورونا وباء کے باعث پیدا صورت حال میں ملازمتوں سے فارغ ہونے والے افراد کیلئے امدادی پروگرام کا آج آغاز کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اس پروگرام کے لئے تیار کیے گئے ویب پورٹل کا آج افتتاح کریں گے، کورونا لاک ڈاؤن میں صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث بیروزگار ہونے والے افراد اس پورٹل پر رجسٹریشن کرا سکیں گے، رجسٹرڈ بیروزگار افراد کو احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے 12 ہزار روپے فی کس امداد دی جائے گی۔
حکومت پاکستان کورونا وباء کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے وسائل مختص کر رکھے ہیں، وبا سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے وزیراعظم کووڈ19 ریلیف فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔