لاہور: (ویب ڈیسک) چین سے جنم لینے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں، تاہم اس دوران کچھ خبریں سب کو حیران کر دینے والی ہوتی ہیں، اسی طرح کی ایک خبر سامنے آئی ہے، کوروناوائرس کے خلاف کمر بستہ نرسوں کے احمقانہ اقدام نے سوشل میڈیا پر تنقید کا نیا محاذ کھڑا کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مختصر ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایسی انوکھی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نرسوں نے کوروناوائرس کی علامتی میت نکالی اور اس کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرسوں کی شناخت واضح نہ ہوسکی اور نہ ہی یہ پتا لگایا جاسکا ہے کہ مذکورہ ویڈیو کس ہسپتال میں شوٹ ہوئی۔ تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نرسوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
البتہ کئی صارفین نے نرسوں کی حمایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے ذریعے ہسپتال عملہ یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ وبائی مرض کو شکست دے جاچکے ہیں، یہ حوصلہ افزا عمل ہے۔
جبکہ سیکڑوں لوگوں کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر کوروناوائرس کے مریض کی میت ہوسکتی ہے جس کا مذاق بنایا جارہا ہے، صارفین نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے نرسوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
They are carrying Covid19 s dead body... because they just beat it. To the sound of the funeral meme that has been going around.
— Roman Car On A Virus Yoder (@masteryodaiv) April 29, 2020
I think people are overinterpretting this tiktok. It isn t nurses carry a body of a person who died of Covid-19.
I agree that it should never have been a tiktok thing, But, knowing a number of first responder s (cops, paramedics, nurses etc.) A very dark sense of humor is not meant as a way of offending or insulting anyone, but rather a coping mechanism for the horrible they see every day.
— Troy Boulay (@tboulay) April 29, 2020